امریکہ میں بارش نے تباہی مچا دی ،18 ہلاک

   

لاس اینجلس : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان سے اموات کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔قومی ایجنسی برائے موسمیات کے مطابق، کیلیفورنیا میں سمندری طوفان کے باعث زیرآب علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ لاحق ہے۔جبکہ 55 ہزارسے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں کم بارشیں بھی پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ دوسری جانب اموات میں اضافے کا بھی خدشہ موجود ہے۔واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے چند مقامات پر ہونے والی بارش نے 150 سالہ ریکارڈ ٹوڑ دیا ہے۔