امریکہ میں سڑک حادثہ، تلنگانہ کی خاتون ہلاک

   

حیدرآباد 4 اکٹوبر (سیاست نیوز) امریکہ کے شہر سینٹ لوئس میں سڑک حادثہ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق رارم سپریہ جو ضلع کھمم کی رہائشی تھی۔ سپریہ کی شادی پانچ سال قبل کے رنجیت نامی نوجوان ساکن محبوب نگر سے ہوئی تھی اور انھیں ایک بیٹا بھی ہے۔ رنجیت مسوری میں آئی ٹی شعبہ میں ملازمت کرتا ہے اور سپریہ امریکہ میں ایک دوست کے ساتھ ریستوران چلاتی تھی۔ ریستوران بند کرکے وہ گھر واپس جارہی تھی کہ ایک ٹرک نے اس کی کار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ کار میں سوار ایک اور ہندوستانی شہری بھی شدید زخمی ہوگیا۔(ش؍V)