امریکہ میں سیلاب ،اموات 227ہوگئی

   

کیرولینا / جارجیا : امریکہ کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 227 تک جا پہنچی جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے۔طوفان ہیلین کے باعث امریکی ریاست کیرولینا میں سب سے زیادہ تباہی آئی، صرف اس ریاست میں اموات کی تعداد 106 ہوچکی ہے، بنکوم میں 72 اموات جبکہ فلوریڈا میں بھی درجنوں شہری موت کا شکار ہوئے۔ 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں، طوفان سے متاثرہ جنوبی کیرولینا میں ڈھائی لاکھ، شمالی کیرولائنا میں سوا 2 لاکھ، جارجیا میں دو لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔