امریکہ میں یہود مخالفت بڑھنے پرخاموش نہیں رہیں گے:بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہیکہ امریکہ میں یہود مخالفت پر خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے اس امر کا اظہار وائٹ ہاوس میں اس وقت کیا جب وہ یہودیوں کے تہوار ’ روشنیوں کے میلے حانوکا‘ کے سلسلے میں ایک استقبالیہ تقریب کی میزبانی کر رہے تھے۔انہوں نے اپنے یہودی مہمانوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ مجھے آپ کے خوف، زخموں اور پریشانیوں کا اندازہ پے کہ امریکہ میں یہود مخالف زہر بہت عام ہوتا جا رہا ہے‘۔ امریکی صدر جب یہ بات کہہ رہے تھے تو وہ اس روایتی یہودی شمع دان کے ساتھ کھڑے تھے۔ بائیڈن نے کہا ہمیں یہود مخالف سرگرمیوں پر کبھی خاموش نہیں رہنا ہے کیونکہ خاموشی بھی شریک جرم ہونے کا دوسرا نام ہے۔ اس لئے میں کبھی خاموش نہیں رہوں گا، امریکہ کبھی خاموش نہیں رہے گا۔ امریکی صدر کے مہمانوں میں ہولو کاسٹ کے دوران بچ جانے والی برونیا برینڈمین اور چارلی سیٹارن کے علاوہ ٹیکساس میں ماہ جنوری کے دوران تقریبا یرغمال بنائی گئی یہودی عبادت گاہ کے یہودی ربی بھی کولی ویل بھی موجود تھے۔یہودیوں کی بدنامی اوراظہار رائے کے ذریعہ توہین روکنے کیلئے کوشاں ’اینٹی ڈیفیمیشن لیگ‘ کے مطابق امریکہ میں اب تک 2717 یہود مخالف واقعات یا حملے ہو چکے ہیں۔