امریکہ کا اسرائیل کو مزید8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ

   

واشنگٹن :امریکہ نے اسرائیل کو مزید 8 بلین ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ایک امریکی اہلکار کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کی تجویز سے آگاہ کر دیا ہے جس میں لڑاکا طیارے اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہیں۔ اس معاہدے کو امریکی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی کمیٹیوں سے منظوری درکار ہو گی۔اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد پر ووٹنگ رواں ہفتہ ہوگی۔ گزشتہ سال اگست میں امریکہ نے اسرائیل کو 20 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کی منظوری دی تھی اور جواز میں بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں حماس، لبنان میں حزب اللّٰہ اور یمن میں حوثیوں جیسے ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپوں کے خلاف دفاع میں اپنے اتحادی کی مدد کر رہی ہے۔اس قبل غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف ہزاروں مظاہرین امریکہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرچکے ہیں تاہم امریکہ کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔