امریکہ کا کرکٹ میں بھی کارنامہ ،آئرلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی

   

لاڈرہل۔ممبئی اور ہندوستان کے سابق انڈر19 کھلاڑی سوربھ نیتراولکر، فاسٹ بولر علی خان اور بائیں ہاتھ کے اسپنر نثار پٹیل نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت امریکہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو 26 رنز سے شکست دی تھی جو امریکہ کا کرکٹ میں ایک تاریخی دن رہا۔نیز اس کامیابی کے ذریعہ امریکہ نے تین مقابلوں کی سیریز میں یہاں 1-0 کی سبقت بھی بنالی ہے۔ یہ ٹسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف امریکہ کی پہلی اور ریکارڈ کامیابی ہے۔امریکہ نے سنٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈرہل میں پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لیکن اس کی شروعات ناقص رہی جس کے بعد مڈل لوور آرڈر میں گجانند سنگھ (65) اور سوشانت موڈانی (50) کی نصف سنچریوں کی بدولت 188/6 تک اسکور کو پہنچایا۔ اس کے بعدبولروںنے شاندار کام کیاکیونکہ نیتراولکر، علی خان اور پٹیل نے بالترتیب 26، 30 اور 27 رنز کے عوض فی کس دو وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے آئرلینڈ کو 20 اوورز میں 162/6 تک محدود رکھا گیا۔مونانک پٹیل کی امریکہ کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اپنی ٹی 20 سیریز میں نچلے مڈل آرڈر میں شاندار مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کامیابی یقینی ہوئی۔امریکہ نے سشانت موڈانی (50) اور پلیئر آف دی میچ گجانند سنگھ (65) کے ساتھ 110 رن بنائے جس نے میزبان ٹیم کو 126/5 تک پہنچایا جب سنگھ بین وائٹ (1/36) کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ یہ سنگھ کی تباہ کن اننگز تھی، جس نے 42 گیندوں کے دوران پانچ چھکے اور تین چوے لگائے۔اس کے بعد مارٹی کین نے وہیں اننگز شروع کی جہاں سنگھ نے چھوڑا تھا، 15 پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میزبان ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔آئرلینڈ کا نشانہ کا تعاقب ابتدائی طور پر ایک رکاوٹ بن گیا جب کپتان اینڈی بالبرنی چار رنز بنا کرعلی خان (2/30) کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔لورکن ٹکر کے57 رنز کے باوجود آئرلینڈ کو شکست ہوئی۔