واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے سے ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کرنے سے گریز کر سکتا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے قطر میں ہونے والی بات چیت عالمی استحکام کیلئے ایک اہم لمحہ ہے جو مشرق وسطیٰ کے مستقبل کا تعین کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی استحکام کیلئے ایک نازک لمحے سے گزر رہے ہیں۔ آنے والے گھنٹے اور دن مشرق وسطیٰ کے مستقبل کا تعین کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج اور ہر روز ہم خطے میں اپنے شراکت داروں سے امن کا انتخاب کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ بیروت سے فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنیت نے نئے مذاکراتی دور کے آغاز کی روشنی میں کہا کہ خطے میں امن کی ضمانت کیلئے غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔جمعرات کو قطری دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 10 ماہ سے جاری جنگ کو بند کرنے کے حوالے سے مذاکرات کی میز سجائی گئی۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے حصول کیلئے ہونے والے مذاکرات کا نیا دورہ دوحہ میں شروع ہوا جو ایک حوصلہ افزا آغاز ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ آج ایک حوصلہ افزا آغاز ہے۔ قطری دارالحکومت میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کی شرکت سے بات چیت کا آغاز ہوا۔ ابھی بہت کام باقی ہے۔
چین، میانمار میں
جمہوری تبدیلی کا حامی
بیجنگ: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے جمعہ کو تھائی لینڈ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ چین جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں جمہوری تبدیلی کی اور اسے موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے علاقائی منصوبے کی حمایت کرے گا۔وانگ نے اس ہفتے جنگ زدہ میانمار کے دورے کے دوران ملک کے سربراہ مِن آنگ ہلینگ سے ملاقات کی جس کے بعد ان کے تبصرے ایک میڈیا کانفرنس میں سامنے آئے۔ترجمہ شدہ ریمارکس میں انہوں نے کہاکہ چین میانمار میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے اپنا عزم جاری رکھے ہوئے ہے۔
معاہدے کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے پہلے روز کسی معاہدے تک پہنچنے کی امید نہیں تھی۔