امریکہ کے 40 ہزار سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ پیکیج کے ساتھ استعفی دینے کیلئے تیار:رپورٹ

   

ماسکو: امریکہکے کم از کم 40,000 سرکاری ملازمین نے آٹھ ماہ کے ریٹائرمنٹ پیکیج کے ساتھ استعفیٰ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اطلاع جمعرات کو سی این این کے نشریاتی ادارے نے اس معاملے سے واقف ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے دی۔ این بی سی نیوز براڈکاسٹر نے جنوری کے آخر میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کو آٹھ ماہ کے ریٹائرمنٹ پیکج کی پیشکش کی جو رضاکارانہ طور پر استعفی دینے کے لیے تیار ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 10 فیصد امریکی افسران نے اس تجویز کو قبول کر لیا ہے جس سے حکومت کو اربوں ڈالر کی بچت ہو گی۔