امریکہ کے اسکول میں 17 سالہ طالبعلم کی فائرنگ

   

ساتھی طالبہ ہلاک‘حملہ آور نے بھی خود کو گولی مار لی
واشنگٹن :امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے ساتھی طالبہ ہلاک ہوگئی ہے۔میڈیا کے مطابق ٹینیسی کے ایک اسکول میں 17 سالہ طالب علم نے کیفے ٹیریا میں موجود طلبا پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی اور ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالب علم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسکول میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد 2000 ہے۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم نے پستول کا استعمال کیا۔ زخمی طالب علم کوہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ امریکہ کے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ دہائی سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔