ہیوسٹن: امریکہ کے نیو میکسیکو کے جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ نے 6000 مقامی باشندوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ریاست کے گورنر مشیل لوجن گریشم نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا کہ وہ جنگل میں لگنے والی اس بھیانک آگ کو آفات قرار دیں، تاکہ وفاقی مالی امداد مہیا کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ “جنگل کے آس پاس کے علاقوں کے چھ ہزار باشندے اپنی جگہ چھوڑنے پر مجبور ہیں اور وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کا اگلا دن کیسے گزرے گا”۔گورنر نے کہا کہ اپریل سے یہاں کے جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی وجہ سے سینکڑوں گھر جل کر تباہ و برباد ہو چکے ہیں۔ نیشنل انٹرایجنسی فائر سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نیو میکسیکو سمیت پانچ امریکی ریاستوں کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ نے تقریباً ایک ہزار مربع کلومیٹر جنگل کو تباہ و برباد کر دیا ہے ۔