واشنگٹن:10جون ( ایجنسیز ) امریکی بحریہ کی ایک ڈرون کشتی جسے اپاچی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور معاون پائلٹ کو بچانے کیلئے استعمال کیا گیاتھا اسے ٹیکساس میں واقع ایک کمپنی نے تیار کیا تھا جس کے معاون بانیوں میں ہندوستانی نژاد امریکی شہری وبھوالٹیکر کا بھی بڑا کردار ہے ۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز میںایرانی فوج نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا ۔ ریسکیو مشن اپنی نوعیت کا بالکل پہلا مشن تھا جہاں امریکی فوج نے ایک خود اختیاری سطحی کشتی کا استعمال کیا جو کسی ریموٹ کے ذریعہ انسان ہی کے کنٹرول میں رہتی ہے اور اس طرح اپاچی کے پائلٹس کو بچایا گیا ۔ امریکی فوج اس ڈرون کشتی کورس ایئر کافی عرصہ سے استعمال کررہی ہے جسے سارکونک ٹکنالوجیز نے تیار کیا ہے اور اس میں وبھو الٹیکرنے بھی اپنی خدمات انجام دیئے ہیں ۔