امریکی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ

   

واشنگٹن : امریکہ کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا۔رپورٹس کے مطابق امریکا کی شہریت لینے کا ٹیسٹ اب ملٹی پل چوائس کی بنیاد پر ہوگا، شہریت لینے کیخواہشمندوں کی انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنے کا طریقہ بھی تبدیل ہوگا۔امریکی شہریت لینے کے خواہشمندوں کو امتحان میں کامیابی کے لیے نیا مواد پڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ شہریت ٹسٹ میں امریکی تاریخ،حکومتی طریقہ کار سے متعلق امیدوار کی واقفیت اور امیدوار کی انگریزی بولنے،پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت بھی جانچی جاتی ہے۔رپورٹس کے مطابق نئے ٹسٹ میں انگریزی پڑھنے اور لکھنے کا طریقہ تبدیل نہیں کیا جائے گا البتہ نئے ٹسٹ میں انگریزی بولنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نئے ٹیسٹ میں تصاویر دکھا کر امیدوار سے ان کے بارے میں با آواز بلند جواب مانگا جائے گا، تصاویر سے متعلق انگریزی الفاظ،جملے اور تراکیب کی بنیاد پر امیدوار کو جانچا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات میں امیدوار کو 4 میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، امریکی شہریت کے لیے ملٹی پل چوائس امتحان ٹیبلیٹ پر دینا ہوگا جس میں امریکہ سے متعلق معلومات پر مبنی سوالات میں 10 میں سے کم سے کم 6 پاس کرنا ہوں گے۔سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو شہریت دینیکا اعلان، شاہی فرمان جاری2019 میں ٹرمپ دور میں امریکی شہریت سے متعلق امتحان انتہائی سخت بنا دیا گیا تھا، ٹرمپ انتظامیہ نے 20 میں سے 12 سوالات پاس کرنا لازمی قرار دیے تھے۔