بیجنگ : چین نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کو ایک بار پھر صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔چین کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کیلئے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوارٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔