نئی دہلی 25 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ امیت شاہ پیر کو ماویسٹ متاثرہ علاقوں میںانسداد نکسلائیٹ کارروائیوں اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ نکسلائیٹ سرگرمیو ں سے متاثر 10 ریاستوں کے چیف منسٹرس یا ان کے نمائندے اور اعلی پولیسو سیول عہدیدار امکان ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ امیت شاہ کے وزیر داخلہ بننے کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے ۔ کہا گیا ہے کہ نیم فوجی دستوں اور وزارت داخلہ کے اعلی عہدیدار بھی اس اجلاس میںشرکت کرینگے ۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ نکسلائیٹس کے خلاف جاری سرگرمیوں کے علاوہ ان علاقوں میں انجام دئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیں گے ۔ چھتیس گڑھ ‘ جھارکھنڈ ‘ اوڈیشہ ‘ مغربی بنگال ‘ بہار ‘ مہاراشٹرا ‘ مدھیہ پردیش ‘ تلنگانہ کی شرکت کا امکان ہے ۔