امیت شاہ کا تلنگانہ بی جے پی لیڈروں کے ساتھ اجلاس

   

حیدرآباد11فروری(یواین آئی)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے حیدرآباد میں جمعہ کی شب تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی لیڈروں کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر اس اجلاس کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے ، ریاستی امور کے انچارج سنیل بنسل اور حضور آباد کے ایم ایل اے ای راجندر کے ساتھ منعقدہ اس اجلاس میں بی جے پی کے لیڈروں کو اہم مشورے اورہدایات دیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے انتخابی حکمت عملی کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا، بی جے پی، جو تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر عمل پیرا ہے ، نے ریاست بھر میں 11,000 اسٹریٹ کارنر میٹنگیں شروع کی ہیں۔ یہ پروگرام اس ماہ کی 25 تاریخ تک جاری رہے گا۔بی جے پی تلنگانہ میں حصول اقتدار کی دعویدار ہے ۔