پڈوچیری : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے پڈوچیری کے دورے کے خلاف اتوار کو یہاں سارم میں اپوزیشن بائیں بازو کی جماعتوں، کانگریس اور ودوتھلائی چروتھائیگل کچھی (وی سی کے ) کے کارکنوں نے سیاہ جھنڈے دکھائے اور ان کے خلاف نعرے لگائے ۔یہ مظاہرے مسٹر شاہ کے اس مبینہ بیان کے خلاف کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تمام ریاستوں میں ہندی کو لازمی قرار دیا جائے گا اور ہندی انگریزی کے بجائے لنک زبان ہوگی۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مالی بحران کو ختم کرنے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرنے اور 70 فیصد مرکزی گرانٹ کی فراہمی اور یونین کے پرانے قرضوں کو معاف کرنے کے اسمبلی انتخابات کے وقت کیے گئے وعدے کو پورا کرنے میں مرکزی حکومت کی ناکام کے سلسلے میں یہ مظاہرے دباؤ پیدا کرنے کے لیے کیے گئے ۔