ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد اورتین سابق چیف الیکشن کمشنرز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد اور الیکشن کمیشن کے سابق سربران کے خلاف چاٹوگرام میں بی این پی کے مقامی رہنما کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ مقدمہ میں ملزمین پر غیر قانونی اور الیکشن کرانے میں دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مدعی کے وکیل کا کہنا ہیکہ گزشتہ تین انتخابات میں اپوزیشن اور ملک کے متعدد معروف رہنما حصہ نہیں لے سکے اور عام آدمی اپنے ووٹ نہیں ڈال سکے۔وکیل کے مطابق ان انتخابات میں ملک کا کثیر سرمایہ خرچ ہوا ۔ اس دوران انتظامی افسران اور کمشنرز کی جانب سے انتخابی عمل اور آئین کی شدید خلاف ورزی کی گئی اسی لیے ان افراد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔