انتخابات کے اعلان کے بعد بی جے پی کی بریگیڈ ریالی

   

نئی دہلی ؍کولکاتہ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد ‘کولکاتہ کے بریگیڈ پریڈ میدان میں ریلی سے خطاب کریں گے ۔بی جے پی قومی صدر امت شاہ نے مغربی بنگال یونٹ کو وزیر اعظم کی بریگیڈ ریلی پروگرام میں تبدیلی اطلاع دی ۔ اس سے پہلے مسٹر مودی 8 فروری کو ریلی سے خطاب کرنے والے تھے ۔بی جے پی کے مغربی بنگال کے صدر دلیپ گھوش کے مطابق، صدر مودی اسی دن آسنسول میں بھی ایک ریلی سے خطاب کریں گے ۔ مسٹر گھوش نے کہا کہ وزیراعظم ریاست میں دو ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ وہ 28 جنوری کو سلی گوڑی اور 31 جنوری یا دو فروری کو ٹھاکرنگر میں ریلی سے خطاب کرین گے ۔پارٹی کے ریاستی صدر نے کہا، ‘‘پارٹی اعلی کمان نے مجوزہ بریگیڈ ریلی سے پہلے ہمیں مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی طرف سے ضلعوں میں خطاب جانے والی ریلیوں کے نظم و نسق کرنے کی ہدایت دی ہے ’’۔مسٹر شاہ منگل کو مالدہ، بدھ کو جھاڑ گرام میں پارٹی کی ریلیوں شروع کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ بنگال دورے کے دوران سوری ، جے نگر اور کرشنانگر میں تین ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔