واشنگٹن، 9 نومبر (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج امریکہ کو تاریخ میں بہت پیچھے لے جانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان انتخابات میں ان کی ریپبلکن پارٹی کانگریس پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھی ہے ۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ گزشتہ انتخابات کے نتائج امریکہ کو تاریخ میں بہت پیچھے لے جانے والا ایک بڑا قدم ہیں، تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واپس آئیں گے ، پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور مضبوط انداز میں۔