اجین : مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں اسمبلی الیکشن کے کام میں لاپرواہی برتنے پر تین ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے اور سات ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔سرکاری معلومات کے مطابق کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کمار پرشوتم نے نصیر الدین، راجندر اور کملیش ویاس کو معطل کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ سات پولنگ افسران کو شوکاز نوٹس لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔ کلکٹر نے کہا کہ بیشتر ملازمین نے اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہوئے انتخابی کام کو کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔ ضلع میں ووٹنگ کا تناسب 78.66 رہا ہے ۔