حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ انجم ساجدہ پروین ( شاہین ) ، زوجہ ظفر محمود خان مرحوم ساکن پنجہ شاہ گروناگلی کا آج بعمر 74 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد فتح اللہ بیگ ، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین چنچل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحومہ ، ڈاکٹر ابو یوسف وسیم صدیقی موظف سینئیر چیف میڈیکل آفیسر (یونانی) کی بہن تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885043911 یا 8790614486 پر ربط کریں ۔۔