انتقال

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید مجاہد غوری عرف جابر غوری ولد جناب سید لیاقت غوری مرحوم ساکن مکہ راج پیٹ ویلیج ڈسٹرکٹ میدک کا بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد سلیم نگر ملک پیٹ اور تدفین قبرستان مجید پلی ویلیج عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848204204 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید خورشید علی تاجر متوطن امرآباد حال مقیم عمر کالونی کی اہلیہ محترمہ سلطانہ بیگم کا بعمر 72 سال مختصر علالت کے بعد 11 اگست منگل کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 اگست بعدنماز ظہر حافظ بابا نگر عمرکالونی مسجد دولہ میں ادا کی گئی اور تدفین چندرائن گٹہ ڈیفنس روڈ متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 7 فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9381051533 ۔ 9246876488 پر ربط کریں ۔۔