انتقال

   

حیدرآباد 11 اپریل (راست) محمد حسن ولد محمد روشن وظیفہ یاب ملازم محکمہ اربن لینڈ سیلنگ ساکن یاقوت پورہ چنے کی بھٹی کا کل جمعہ کو بعد نماز انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نقل میاں یاقوت پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان نقل میاں میں عمل میں ائی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 12 اپریل کو بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ پسماندگان میں بیوہ، دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9908191983، 9966187836 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔