انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب خواجہ معز الدین ولد جناب خواجہ معین الدین مرحوم کا 8 اپریل 2021 جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز ظہر نماز جنازہ درگاہ قادری چمن میں ادا کی گئی اور درگاہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں والدہ کے علاوہ اہلیہ ، ایک فرزند اویس معز الدین اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985382517 ۔ 9849478450 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید محی الدین افضل ولد جناب محمد عبدالرحمن دیشمکھ متوطن ڈبل پور موضع میڑچل منڈل و ڈسٹرکٹ ساکن مہدی پٹنم رنگ روڈ کا 7 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد سردار باغ لنگر حوض میں ادا کی گئی اور تدفین ڈبل پور موضع میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686281779 ۔ 9700764559 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر باقر علی خاں المعروف باقر تحسین ریٹائرڈ ملیریا ڈپارٹمنٹ ہیلتھ انسپکٹر ولد جناب میر عثمان علی خاں مرحوم کا دوپہر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد بارکس میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 9 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885268107 ۔ 9885064170 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، حیدرآباد کے ادبی حلقوں میں بحیثیت شاعر ہر مکتب فکر کی محفلوں میں شرکت کرتے اور اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ فرماتے ان کے تین مجموعہ کلام نور مجسم ، اظہار غزل اور اصرار غزل منظر عام پر آچکے ہیں ۔ پہلی کتاب کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں دفتر سیاست میں عمل میں آئی تھی ۔۔
٭٭ جناب محمد سعید الدین ولد جناب محمد غوث الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب 8 اپریل کو مسجد کمان سوکھی میر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عمدو میاں میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد کمان سوکھی میر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند محمد علیم الدین شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963986897 ۔ 9441536436 پر ربط کریں ۔۔
دمام میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب محمد ضیا الحسن نعیم ولد جناب محمد امین الحسن ساکن مغل پورہ نزد واٹر ٹینک کا دمام سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8897823383 پر ربط کریں ۔۔