اندرا ماں مکانات میں دیوالی کی تقاریب ، تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

   

چیف منسٹر ریونت ریڈی استفادہ کنندگان کے گھر جا کر تہوار منائیں گے
حیدرآباد5 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے اس سال دیوالی کی تقاریب کو اندر اماں مکانات میں دیوالی کے نام سے اختراعی انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے اندراماں ہاوزنگ اسکیم کے ذریعے اپنا مکان پانے والے غریب استفادہ کنندگان کے گھروں کو روشن کرنے اور ان کے ساتھ تہوار کی خوشیوں کو بانٹنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس سلسلے میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بتایا کہ وہ خود اس پروگرام میں شرکت کریں گے اور غریب استفادہ کنندگان کے مکانات جا کر ان کے ساتھ دیوالی منائیں گے۔چیف منسٹر نے ریاست کے تمام عوامی منتخب نمائندوں، وزراء ، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے علاقوں میں اندرا اماں ہاوزنگ استفادہ کنندگان کے گھروں کا دورہ کریں اور دیوالی تقاریب میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے اپنے مکان کا خواب پورا ہونے کی خوشی میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ ریاست میں عوامی نمائندے اور حکام براہِ راست عوام کے ساتھ اس تہوار کو منا سکیں۔-2