اندراماں ہاؤزنگ کیلئے درخواست پر دیگر اسکیمات سے محرومی نہیں :گوتم

   

حیدرآباد ۔30 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہاؤزنگ بورڈ کے نائب صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر وی پی گوتم نے عوام سے اپیل کی کہ اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے بارے میں سوشیل میڈیا میں پھیلائی جارہی افواہوں پر بھروسہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کو راربن ریجن میں لو انکم گروپ کی جانب سے مکانات کیلئے درخواست داخل کرنے پر دیگر فلاحی اسکیمات سے محرومی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بعض گوشوں کی جانب سے یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ اندراماں ہاؤزنگ کیلئے درخواست داخل کرنے پر حکومت کی دیگر فلاحی اسکیمات سے محروم ہوجائیں گے۔ وی پی گوتم نے کہا کہ اراضی سے محروم افراد کو مکانات فراہم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے اور کور اربن ریجن کے تحت مکانات کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گمراہ کن مہم چلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اندراماں ہاؤزنگ کیلئے درخواست داخل کرنے والے دیگر فلاحی اسکیمات کیلئے درخواست دینے کی اہلیت سے محروم نہیں ہوں گے بلکہ انہیں دیگر فلاحی اسکیمات کے فوائد حاصل ہونگے ۔ گمراہ کن پروپگنڈہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ، لہذا وی پی گوتم نے واضح کیا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔1/k