انسان کے ہاتھ میں لاٹھی ۔ ببر شیر بھاگا

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ببر جنگل کا طاقتور جانور ہوتا ہے ۔ جس سے ہر کوئی ڈر کر اپنی جان بچانے کی فکر کرتے ہیں ۔ مگر سوشیل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص کے ہاتھ میں لاٹھی دیکھ کر ببر بھاگ رہا ہے ۔ ’ انیملس پاورس ‘ انسٹا گرام اکاونٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے ۔ اس ویڈیو میں دیکھایا گیا جنگل میں ایک ببر شیر ایک شخص کو دیکھ کر بھاگ رہا ہے ۔ اکثر ببر انسان ہو یا جانور اس پر حملہ کرتا ہے مگر تنہا شخص کے ہاتھ میں لاٹھی دیکھ کر بھاگ گیا اور شخص کو بھی اس کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ تاحال 8 لاکھ سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں ۔ 55 ہزار سے زائد لوگوں نے اس ویڈیو کو لائیک کیا ہے ۔ ببر شیر کے ڈر جانے پر سوشیل میڈیا میں لوگ تعجب و حیرت کا اظہار کررہے ہیں ۔ چند لوگوں نے اس شخص پر لاٹھی سے ببر کو ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے ۔۔ ن