انفرااسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ شعبہ جات میں آسٹریلیا کی پیشرفت

   

آئرن اوور کی پیداوار میں سرفہرست، برازیل اور ہندوستان دوسرے اور تیسرے نمبر پر
حیدرآباد۔ 28 جون (سیاست نیوز) دنیا کی اسٹیل انڈسٹری میں (Iron Ore) یعنی کچے لوہے کی غیر معمولی اہمیت ہے۔ آئرن اوور جسے عرف عام میں لوہے کی کچدھات یا خام لوہا بھی کہا جاتا ہے اس کی پیداوار میں آسٹریلیا سرفہرست ہے۔ کچے لوہے سے اسٹیل، لوہا اور دیگر دھاتیں تیار کی جاتی ہیں اور عام طور پر آئرن اوور کی پیداوار سے کسی بھی ملک کی اسٹیل انڈسٹری کی ترقی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ آسٹریلیا میں آئرن اوور کی سالانہ پیداوار 980 ملین میٹرک ٹن درج کی گئی ہے۔ برازیل اور ہندوستان دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ برازیل میں آئرن اوور کی پیداوار 420 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ ہندوستان میں ہر سال 310 ملین میٹرک ٹن کچا لوہا تیار ہوتا ہے۔ چین میں 290 ملین میٹرک ٹن اور روس میں 95 ملین میٹرک ٹن آئرن اوور کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئرن اوور کی پیداوار سے متعلق ٹاپ 5 ممالک کی صنعتی ترقی اور خاص طور پر اسٹیل انڈسٹری کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ صنعتوں کے قیام کی رفتار حالیہ برسوں میں آسٹریلیا میں زیادہ تیز دیکھی گئی ہے۔ انفرااسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی پر معاشی ترقی کا انحصار ہوتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی خاص طور پر صنعتی شعبہ میں روزگار میں اضافے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 1؍F