انوتارا ٹاؤن شپ فیس II گیٹیڈ کمیونٹی کا بروچر جاری

   

سرمایہ کاروں اور کسٹمرس کیلئے مراعات، مینیجنگ ڈائرکٹر فرقان احمد کا بیان
حیدرآباد۔ 28 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی اسکوائر انفرا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے فلیگ شپ پراجکٹ انوتارا ٹاؤن شپ فیس II کا بروچر لانچ کیا گیا اور چیانل پارٹنرس میٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں سرمایہ کاروں، چیانل پارٹنرس، ریئل اسٹیٹ پروفیشنلس اور تاجرین نے شرکت کی۔ جناب محمد فرقان احمد مینیجنگ ڈائرکٹر سٹی اسکوائر انفرا پرائیویٹ لمیٹیڈ نے پراجکٹ کے بروچر کو جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انوتارا ٹاؤن شپ فیس II کو مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ پریمئم گیٹیڈ کمیونٹی ہے جو سرمایہ کاروں اور فیملیز دونوں کے لئے بہتر مواقع فراہم کرتی ہے۔ فرقان احمد کے مطابق سٹی اسکوائر انفرا ہمیشہ شفافیت، معیار اور کسٹمرس کے اعتماد کو اپنی ترجیح سمجھتا ہے۔ 135 ایکر پر محیط انوتارا ٹاؤن شپ فیس II ڈی ٹی سی ڈی منظورہ گیٹیڈ کمیونٹی ہے جس میں 1200 سے زائد پریمئم اوپن پلاٹس موجود ہیں۔ کشادہ سڑکوں، کلب ہاوز، سویمنگ پول، چلڈرن پلے ایریا، پارکس، رین ہارویسٹنگ سسٹم، سیوریج مینیجمنٹ اور 24 گھنٹے سیکوریٹی کی سہولت حاصل ہے۔ سرمایہ کاروں اور چیانل پارٹنرس کے لئے خصوصی انسنٹیو اسکیمات کا اعلان کیا گیا۔ ایک لاکھ روپے کی ادائیگی پر گولڈ کوائن، دیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی پر الیکٹرک اسکوٹر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ میگا گرانڈ لکی ڈرا کا اعلان کیا ہے جس میں 5 ٹاٹا پنچ کار، 5 رائل اینڈفلڈ موٹر سائیکلس شامل ہیں۔ انوتارا ٹاؤن شپ فیس II وینچر حیدرآباد سے قریب کاماریڈی میں واقع ہے۔ 1؍F