انٹر سال دوم کے سکنڈ لینگویج پیپرII کا امتحان‘4 لاکھ 55 ہزار امیدواروں کی شرکت

   

حیدرآباد 29 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میںانٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر امتحانات کا آج پہلا پرچہ تھا ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق آج سکنڈ ایئر کا سکنڈ لینگویج پیپر II کا امتحان ہوا۔ مذکورہ مضمون کیلئے 455536 امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جبکہ 442451 امیدواروں نے شرکت کی ۔ 13085 امیدوار غیر حاضر رہے جو جملہ 2.87 فیصد ہوتے ہیں۔ کھمم میں نقل نویسی کا معاملہ منظر عام پر آیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ مبصرین نے گدوال ، کاما ریڈی ، رنگا ریڈی اور میڑچل اضلاع کا دورہ کرکے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ ریاست بھر میں کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر سکنڈ ایئر کا پہلا امتحان گزر گیا۔ حکومت نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت دی کہ امتحانی مراکز میں امیدواروں کیلئے بنیادی سہولتوں کا انتظام کیا جائے۔ مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کو جمع ہونے سے روکنے دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ۔ بعض مقامات پر بنیادی سہولتوں کی کمی کی شکایت ملی جس پر سکریٹری بورڈ نے عہدیداروں کو توجہ دلائی ۔ انٹر فرسٹ ایئر اور سکنڈ ایئر امتحانات کیلئے محکمہ جاتی عہدیداروں پر مشتمل نگرانکار کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 1