انٹر فرسٹ ایئر امتحان، پہلے دن 23 ہزار طلبہ غیر حاضرنقل نویسی کا ایک بھی معاملہ درج نہیں

   

حیدرآباد۔/15 مارچ، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے فرسٹ ایئر امتحانات کا آج آغاز ہوا۔ پہلا پرچہ سیکنڈ لینگویج پیپر I کا تھا۔ سکریٹری بورڈ کے مطابق امتحان کیلئے 5,05,625 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 4,82,427 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ غیر حاضر امیدواروں کی تعداد 23,198 ہے جو 4.58 فیصد ہوتے ہیں۔ ریاست بھر میں نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے مبصرین کو نظام آباد، ورنگل، کریم نگر، نلگنڈہ، کھمم اور محبوب نگر روانہ کیا گیا تھا۔ ریاست بھر میں امتحان پُرامن اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر مکمل ہوا۔ ریاست بھر میں انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 26,333نگران کاروں،75فلائنگ اسکواڈس اور 200سٹنگ اسکواڈس کے ساتھ 1,473مراکز بنائے تھے ۔اس مرتبہ زیادہ تر انگریزی میڈیم طلباء یہ امتحانات تحریر کررہے ہیں۔9.47 لاکھ طلباء میں سے 8.40 لاکھ طلباء انگریزی میڈیم کے ہیں۔ ر