انٹرسپلیمنٹری امتحانات میں ناکامی پر دل برداشتہ طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ /14 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ سپلیمنٹری امتحانات میں ناکامی کے نتیجہ میں ایک طالبعلم نے خودکشی کرلی ۔ پولیس بالانگر کے بموجب 19 سالہ دیپک جہانگیر نے انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکام ہونے کے نتیجہ میں اس نے سپلیمنٹری امتحان لکھا تھا لیکن اس میں بھی وہ ناکام رہا ۔ ناکامی سے دلبرداشتہ دیپک نے اپنے مکان واقع آئی ڈی پی ایل کالونی میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس بالانگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ لڑکی کے افرادِ خاندان نے کہا کہ وہ نتیجہ سے انتہائی دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔