انٹرفرسٹ ایئر دو مضامین کا امتحان

   

حیدرآباد 15 ۔ مارچ (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت فرسٹ ایئر پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر I ، بریج کورس میاتھس پیپر I برائے بی پی سی طلبہ کا آج امتحان منعقد ہوا۔ 39078 طلباء نے رجسٹر کرایا تھا جبکہ امتحانات میں 34726 امیدوار شریک ہوئے ۔ غیر حاضر طلباء کی تعداد 4352 درج کی گئی جو مجموعی طور پر 11.1 فیصد ہے۔ کسی بھی امتحانی مرکز سے نقل نویسی کا کوئی معاملہ درج نہیں ہوا۔ سکریٹری بورڈ کے مطابق انٹرفرسٹ اور سکنڈ ایئر کے تمام اہم مضامین کے امتحانات مکمل ہوچکے ہیں۔ امتحانات کی تکمیل کے بعد بورڈ کی جانب سے پرچہ جات کی جانچ کا آغاز ہوگا ۔ 1
رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی نوٹس
حیدرآباد 15 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے وائی ایس کانگریس رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی کو نوٹس جاری کی ہے۔ اویناش ریڈی کی قبل از گرفتاری ضمانت کو منسوخ کرنے ویویکانند ریڈی قتل کیس میں گواہ معافی یافتہ دستگیری نے درخواست داخل کی ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اویناش ریڈی کے علاوہ سی بی آئی اور ویویکانند ریڈی کی دختر سنیتا کو نوٹس جاری کی ہے ۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 28 مارچ کو ہوگی۔ 1