حیدرآباد۔12۔ مئی (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹر سکنڈ ایئر کے میاتھمیٹکس پیپر IIA ، باٹنی پیپر II اور پولیٹیکل سائنس پیپر II کے امتحانات آج ہوئے۔ تینوں مضامین کیلئے 439171 امیدواروں نے خود کو رجسٹر کیا تھا اور 417295 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔ 21876 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا فیصد 4.9 ہے۔ وقار آباد میں 7 ، ناگر کرنول میں 4 اور پدا پلی میں ایک نقل نویسی کے معاملات منظر عام پر آئے۔ بورڈ کے آبزرورس کو سرسلہ ، رنگا ریڈی ، ونپرتی ، بھونگیر اور وقار آباد روانہ کیا گیا جنہوں نے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔ عمر جلیل نے بتایا کہ پولیٹیکل سائنس پیپر II میں انگلش اور تلگو کے سوال نمبر 8 میں بعض تبدیلیاں پائی گئیں۔ تاہم بورڈ نے انگلش اور تلگو پرچوں کی علحدہ جانچ کا انتظام کیا ہے ، لہذا امیدواروں کو الجھن کا شکار ہونے کا ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلش میڈیم اور تلگو میڈیم کے امیدواروں کو سوال نمبر 8 کے سلسلہ میں ویلیویشن اسکیم کے مطابق نشانات دیئے جائیں گے ۔ر