حیدرآباد 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) داخلوں کے عمل میں شفافیت پیدا کرنے اور بے تحاشہ فیس وصولی کے سدباب کے لئے ایک اقدام میں تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے عنقریب جونیر کالجس آن لائن سروسیس تلنگانہ (JOST) کا آئندہ سال سے آغاز کیا جائے گا جو انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لئے ایک آن لائن سسٹم ہوگا۔ اس نئے سسٹم سے جو ڈگری پروگرامس میں داخلوں کے لئے ڈگری آن لائن سروسیس تلنگانہ (DOST) کے خطوط پر ہوگا، انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لئے موجودہ طریقہ کار برخاست ہوجائے گا اور اس کے بجائے ایک سنٹرلائزڈ آن لائن ایڈمیشن سسٹم کا آغاز ہوگا۔