انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان کیلئے فیس داخل کرنے کی آج آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 7۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات مئی / جون 2025 میں شرکت کے لئے امتحانی فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں 8 مئی تک توسیع کردی ہے۔ فرسٹ اور سکنڈ ایئر کے ریگولر اور ووکیشنل کورسس سے تعلق رکھنے والے طلبہ ایک ہزار روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 8 مئی تک امتحانی فیس داخل کرسکتے ہیں۔1