انٹرمیڈیٹ کےہال ٹکٹس کی آج اجرائی

   

حیدرآباد 18 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے ہال ٹکٹس پیر کو ویب سائٹ https://tsbie.cgg.gov.in/ پر جاری کئے جائیں گے۔ 28 فبروری تا 19 مارچ منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پرامن انعقاد کے لئے بورڈ نے معقول انتظامات کئے ہیں۔ اس سال 9.8 لاکھ طلبہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت کریں گے جو ریاست میں 1,521 مراکز پر منعقد ہوں گے۔