انٹرنیشنل کافی ڈے پر سعودی عرب میں ’’قہوہ ایوارڈ‘‘ جاری کرنے پر غور

   


ریاض :یکم اکتوبر کو ’’انٹرنیشنل کافی ڈے‘‘ کے موقع پر سعودی عرب میں یہ دن قہوہ کے لئے مختص کرنے اور سالانہ ’’قہوہ ایوارڈ ‘‘ جاری کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔وزارت ثقافت کے زیر اہتمام جازان شہر میں “انٹرنیشنل فورم فار دی سسٹین ایبلٹی آف سعودی قہوہ ” کی سرگرمیاں یکم سے شروع ہوکر 2 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوئیں۔ اس تقریب کا مقصد سعودی قہوہ ، اس کی تیاری ، برقرار رہنے کی صلاحیت اور کافی ڈے پر عالمی اعداد و شمار کو اجاگر کرنا تھا۔دو روزہ تقریب میں مختلف سیشنز میں فورم میں متعدد سفارشات پیش کی گئیں۔