کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے ہرایا۔ ٹارگٹ 277 ، پاکستان 157
کراچی: ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 119رنزز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔آسٹریلیاانڈر 19 ٹیم کے 277 رنزز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر19 ٹیم 157 رنزز پر ڈھیر ہوگئی۔آسٹریلیا نے 119 رنزز سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنزز بنائے، ٹیگ وائلی 71 اور کوری ملر 64 رنزز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے 3 اور اویس علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔277 رنزز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 کی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات سے دوچار رہی اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی رہیں۔آسٹریلین انڈر 19 ٹیم کی بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹرز کچھ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور پوری ٹیم 36ویں اوور میں 157 رنزز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے مہران ممتاز 29 رنزز بناکر سب سے کامیاب بیٹر رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے سیلز مین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔