حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : ڈاکٹر محمد فصیح الدین علی خان فاونڈر چیرمین انڈو برٹش ایجوکیشن لندن نے اطلاع دی ہے کہ ایس ایس سی 2019 اور انٹر میڈیٹ سال دوم 2019 میں کم از کم 90 فیصد اور اس سے زائد نشانات سے کامیابی حاصل کیے ہوں ایسے ہونہار اور مستحق طلباء وطالبات کی ہمت افزائی کے لیے فاونڈیشن کی جانب سے 1,10,000 روپئے رقمی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اسکالر شپ کی رقم ایس ایس سی 2019 اور انٹر میڈیٹ سال دوم 2019 میں کامیاب طلباء وطالبات میں تقسیم کی جائے گی ۔ خواہش مند طلباء و طالبات اپنی تحریر کردہ درخواست معہ زیراکس میمورنڈم کے ساتھ یکم تا 8 جنوری 2020 صبح 11 تا شام 4 بجے دفتر سیاست پر جنرل منیجر سیاست جناب میر شجاعت علی کے پاس راست جمع کرواسکتے ہیں ۔۔