انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ

   

جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جیو فزکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جمعہ کو نے والے اس زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے، زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر (6.21 میل) کی گہرائی میں تھا۔یاد رہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے آتے رہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈویشیا بحرالکال میں ’آگ کے دائرے‘ پر واقع ہے جہاں زمین کی پرتیں آپس میں ٹکراتی رہتی ہیں۔نومبر 2022 میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں نے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں 162 افراد ہلاک ہوئے تھے۔