جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی مالوکو صوبے میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں مٹی کے تودے گرنے سے سات کان کن ہلاک اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔برو ریجنسی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ احمد ہینا اوغلو نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جب ریجنسی کے ویلاٹا سب ڈسٹرکٹ میں واقع کان پر شدید بارش ہوئی۔ زخمیوں میں سے کچھ کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور شدید چوٹیں آئی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آفس اور پولیس لاپتہ افراد کی ممکنہ رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔