انڈے کا استعمال صحت مند غذا، عالمی یوم اگ

   

آئندہ ماہ سہ روزہ پولٹری انڈیا ایکسپو، اودے سنگھ بیاس اور دیگر کا خطاب

حیدرآباد۔12اکتوبر(سیاست نیوز) مذکورہ نیشنل ایگ ( انڈہ) کوآرڈنیشن کمیٹی (این ای سی سی ) نے انڈین پولٹری ایکویپمنٹ مینوفیکچرز اسوسیشن ( آئی پی ای ایم اے) کے اشتراک سے عالمی یو م ایگ بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا۔ اس تقریب میںآئی پی ای ایم اے پولٹری انڈیا کے صدر اودے سنگھ بیاس‘ سی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری آندھرا پردیش کے راما کرشنا‘ فلم ہدایت کار کے بالاجی‘ کیٹو ڈائٹ گرو این درگا پرساد‘ این ای سی سی مشتر ڈاکٹر کے بالا سوامی‘ آروگیا ڈائٹ کے بانی کے ایم بالاکرشنا‘ اور تلنگانہ جے ای سی چیرمن انجی بابو نے شرکت کی ۔ اس تقریب کے دوران متوازن غذا میںانڈوں کے استعمال پر شعور بیداری پر توجہہ دی گئی ‘ اعلی معیاری پروٹین کا ذریعہ انڈوں کے استعمال کو قراردیاگیا ۔ روزانہ کی غذا میں انڈوں کے استعمال پر توجہہ دلائی گئی اوراس کے لئے خصوصی ڈشش بھی تیار کئے گئے تھے۔ آئی پی ایم او رپولٹری انڈیا کے صدر ادوے سنگھ بیاس نے انڈوں کے استعمال کے فروغ میں این ای سی سی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ’’انڈے جو کہ ایک ضروری غذائی اجزاء کا ایک پائیدار اور قابل رسائی کا ذریعہ پیش کرتے ہیں وہ دراصل فطری غذائیت کا پائور ہاوس ہیں‘‘۔ انہوں نے اس موقع پر آئی پی ای ایم اے اور این ای سی سی کی جانب سے ہائی ٹیکس میں 27سے 29نومبر تک منعقد ہونے والے پولٹری انڈیا ایکسپو 2024 کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاء کی یہ سب سے بڑی نمائش کا سولہواں ایڈیشن ہے جس میں پولٹری کاروبار سے جوڑے اداروں اور صنعت پیشہ وروں کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ 26نومبر کو پولٹری نالج ڈے کے طور پر منایاجائے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مزید تفصیلات کیلئے www.poultryindia.co.in . پر رلاگن اور 7997994331 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔واضح رہے کہ این ای سی سی انڈوں کے استعمال سے ہونے والے فوائد پر مشتمل شعور بیداری مہم چلاتا ہے ۔