انکیتا بھنڈاری کیس ‘ سی بی آئی کی سابق بی جے پی رکن اسمبلی سے پوچھ تاچھ

,

   

والدین کی سی بی آئی ڈائرکٹر سے ملاقات کے ایک دن بعد ایجنسی آئی حرکت میں
نئی دہلی 17 اکٹوبر ( ایجنسیز ) سی بی آئی کی جانب سے انکیتا بھنڈاری کیس میں کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ متوفی کے والدین نے ایک دن قبل سینئر سی بی آئی عہدیداروں سے ملاقات کی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ سی بی آئی کی ایک ٹیم سابق بی جے پی رکن اسمبلی سریش راٹھور سے ہردوار کے ایک گیسٹ ہاوز میں پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ انکیتا بھنڈاری کے والدین نے ایک دن قبل سی بی آئی کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی تھی اور سابق رکن اسمبلی پر نارکو ٹسٹ کروانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ ارمیلا سناور سے بھی ٹسٹ کروانے کی اپیل کی تھی ۔ ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انکیتا بھنڈاری کے والدین نے ایک مکتوب حوالے کرتے ہوے سریش راتھوڑ اور ارمیلا سناور پر نارکو ٹسٹ کروانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کی آڈیو ریکارڈنگ وائرل ہوئی اس میں یہ الزامات ہیں کہ اس معاملہ میں بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر ملوث ہیں ۔ انکیتا بھنڈاری ایک 19 سالہ لڑکی تھی جو ریسارٹ میں ریسپشنٹ تھی اور اس کی نعش اترکھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں 2022 میں دستیاب ہوئی تھی ۔ انکیتا کے والدین نے بتایا تھا کہ انہوں نے سی بی آئی کے ڈائرکٹر سے رکن لوک سبھا انیل بالونی کی موجودگی میں ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل مطالبہ یہی ہے کہ چونکہ اس معاملہ میں دشئیت کمار گوتم کا نام آ رہا ہے اس لئے انہیں گورنر فائز نہیں کیا جانا چاہئے اور جب تک ان کا نارکو ٹسٹ نہیں ہوجاتا اس وقت تک انہیں کوئی بھی سرکاری عہدہ نہیں دیا جانا چاہئے ۔