تہران : ایران نے انگلینڈ کی عائد کردہ تازہ پابندیوں کے جواب میں اس ملک کے تہران کے لئے چارج ڈی افیئر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔ایران وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق انگلینڈ کے چارج ڈی افیئر کو 3 ایرانی شخصیات اور ایک ادارے پر پابندیاں لگائے جانے کی وجہ سے وزارتِ خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق سفارت کار کو مطلع کیا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ انگلینڈ کی نئی حکومت کے ایران کے ساتھ ربط و تعاون کے ارادے کے منافی ہے۔ علاقے میں عدم تحفظ کے ماحول کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ انگلینڈ سمیت بعض ممالک کا، فلسطین میں نسل کشی کے جْرم میں، اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنا علاقے میں عدم استحکام اور غیر محفوظ ماحول کی بنیادی وجہ ہے۔انگلینڈ کے چارج ڈی افیئر نے بھی تہران کے موقف کو اپنے ملک تک پہنچانے سے آگاہ کیا ہے۔