اودئے پور کے شخص نے اپنی بیٹی کا نام ”کانگریس“ جین رکھا

,

   

اودئے پور۔ فیملی کی اور رشتہ داروں کے علاوہ دوستوں نے اس سونچ کی مخالفت کی اور اس کا مذاق اڑایا۔ مگر کوئی بھی عمل 46سالہ شخص کو شادی کے 22سال بعد پیدا ہونے والے بیٹی کا نام ”کانگریس“ رکھنے سے روک نہیں سکا۔

ونود جین جو پیشہ سے ادوئے پور میں عمارتوں کی تعمیر کا سامان فروخت کرتے ہیں اورکانگریس کے قدیم ورکر ہیں نے حال ہی میں اپنے چھ ماہ کے بیٹے کی پیدائش کا صداقت نامہ لے کر کافی خوش تھے‘ حالانکہ گھر والوں نے بچے کے نام پر سونچ کی مخالفت بھی کی تھی۔

جین کو کالج جانے والی اپنی دو بیٹیوں پرارتھنا اور پریادرشنی کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا‘ جنھیں کئی سالوں کے بعد ایک چھوٹا بھائی ملا ہے۔

جین نے کہاکہ ”اپنے بھائی کے نام کو لے کر ان کی خواہش فطری اور واجبی ہے۔ لہذا وہ اس وقت کچھ مایوس ہوگئے تھے جب میں بیٹے کا نام”کانگریس“ اعلان کیاتھا۔

انہوں نے مجھ سے جھگڑا بھی کیا اور کچھ دنوں تک بات بھی نہیں کی تھی‘ کسی طرح میں انہیں سمجھانے میں کامیاب رہاہوں“۔انہیں یہ ائیڈیا بی جے پی کے ”کانگریس مکت بھارت“ سے ملا ہے۔

جین نے کہاکہ ”آج میرے بیٹے کا نام ہے اور آنے والے سالوں میں کئی لوگ اسی طر ح کاکام کریں گے کیونکہ یہ ائیڈیا آگ کا کام کرے گا۔ کانگریس کا نظریہ کبھی ہلاک نہیں ہوگا“

ان کے دعوی کو ان کی بیوی واندنا سمجھ سکتی ہے کیونکہ وہ پارٹی کے تین ان کے سنجیدگی سے اچھی طرح واقف ہے اور لہذا وہ ان کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

سوشیل میڈیا پر پیدائش کا صداقت نامہ وائیرل ہونے کے بعد سے انہیں مبارکباد کے فون کالس موصول ہورہے ہیں