ممبئی: تروپتی کے لڈو پرسادم پر جاری تنازعہ کے درمیان، یہاں واقع سدھی ونائک مندر کے پرساد کے پیکٹ پر چوہوں کے ہونے کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ تاہم، سدھی ونائک گنپتی ٹیمپل ٹرسٹ (SSGT) نے اس الزام کی تردید کی اور کہا کہ اس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شیو سینا کے رہنما اور ایس ایس جی ٹی کے صدر سدا سروانکر نے میڈیا کو بتایا کہ ہر روز لاکھ لڈو تقسیم کیے جاتے ہیں اور وہ جگہ جہاں وہ بنائے جاتے ہیں صاف ہے۔ ویڈیو میں ایک گندی جگہ نظر آ رہی ہے۔ میں دیکھ سکتا ہوں کہ یہ مندر سے نہیں ہے اور ویڈیو کہیں اور بنائی گئی ہے۔ مبینہ ویڈیو میں، نیلے رنگ کی ٹرے میں رکھے ہوئے لڈو کے پیکٹ چوہوں کی طرف سے تراشے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سروانکر نے کہا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کریں گے اور تفتیش کیلئے ڈی سی پی (ڈپٹی کمشنر آف پولیس) رینک آفیسر مقرر کیا جائے گا۔ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل پریس کانفرنس میں، سروانکر نے کہا کہ مندر اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا ہیکہ پرساد کو صاف ستھری جگہ پر تیار کیا جائے۔