اولا اور اوبر کو غیرواجبی تجارتی پالیسی پر نوٹسیں

   

نئی دہلی : صارفین کے امور کے تحفظ سے متعلق مرکزی ادارہ نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں اولا اور اوبر کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہیکہ وہ کسٹمرس کے ساتھ معاملت میں غیرواجبی پالیسی کیوں اختیار کررہے ہے۔ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن کے ڈیٹا کے مطابق اولا کے خلاف 2482 اور اوبر کے خلاف 770 شکایتیں صرف ماہ اپریل میں رجسٹر کئے گئے۔