احمد آباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سنہ 2036 کے سمر اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا جائزہ لیا۔ امیت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ اس سلسلے میں میٹنگ کی۔ واضح رہے گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس کا مقصد 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی حاصل کرنا ہے اور حکام اس سلسلے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) سے رابطے میں رہیں گے۔عہدیداران میزبانی کے لیے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) سے رابطے میں رہیں گے۔ سرکاری ریلیز کے مطابق، شاہ کی زیر صدارت میٹنگ میں وزیر اعلیٰ پٹیل، گجرات کے وزیر مملکت برائے کھیل ہرش شنگھوی، چیف سکریٹری پنکج کمار، احمد آباد میونسپل کمشنر ایم تھینراسن اور اسپورٹس سکریٹری اشونی کمار نے شرکت کی۔