حیدرآباد۔ 5 جنوری (سیاست نیوز) اویو ہوٹل میں کمرہ بک کروانے کے ضوابط میں چند تبدیلیاں کی ہیں۔ OYO سی ای او تیش اگروال نے تبدیلی کرنے کے فیصلہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب غیر شادی شدہ جوڑے کو کمرہ بک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمرہ بکنگ کرتے ہوئے شادی شدہ ہونے کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہوگیا ہے۔ سی ای او تیش اگروال نے اعلان کیا کہ یہ قوانین سب سے پہلے میرٹھ سے شروع کئے جائیں گے اور فیلڈ لیول سے فیڈ بیک لینے کے بعد دوسرے شہروں میں اسے لاگو کیا جائے گا۔ OYO کے عہدیداروں نے بتایا کہ محفوظ اور ذمہ دار مہمان نوازی کے طریقوں کو نافذ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وہ ایک ایسے برانڈ کے طور پر کھڑے رہنا چاہتے ہیں جو خاندانوں اور تنہا مسافروں کے لئے محفوظ رہائش فراہم کرے۔ نئے قوانین کے بعد نوجوان غیر شادی شدہ جوڑوں پر کچھ حد تک لگام لگے گا۔ ( ش)